انقرہ7جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترکی میں چھ ہزار افراد کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے، جب کہ درجنوں ایسوسی ایشنزکوبھی بندکردیاگیاہے۔حکام کے مطابق یہ اقدام ترکی میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ اب تک ترکی میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو مختلف سرکاری ملازمتوں سے معطل یا برطرف کیاجاچکا ہے، جب کہ بغاوت کی اعانت کے الزام کے تحت درجنوں میڈیا اداروں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت وزارت انصاف، محکمہ صحت اور متعدد دیگر وزارتوں سے منسلک چھ ہزار سے زائد افراد کو برطرف کیا گیا۔